اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

مشرف کی پارٹی سے اہم رہنما بے دخل

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہاہے کہ آسیہ اسحٰق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر28جنوری 2016کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ان کو سبکدوش کئے جانے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیاگیاتھا۔وہ اے پی ایم ایل یا پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں رہی تھیں،پارٹی سے کسی کے جانے سے پرویز مشرف کے مشن پر فرق نہیں پڑتا،ہم مخلص لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ثابت کردیا وہ پرویزمشرف سے نہیں،عہدوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔پرویز مشرف سے محبت کرنے والے لوگوں کو ساتھ لے کر پارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی ایم ایل کے راہنماؤں کے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پراپنے ردعمل پر مبنی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آسیہ اسحٰق آل پاکستان مسلم لیگ یا جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں تھیں،انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بنا پر چار ماہ قبل ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آسیہ اسحٰق کے حواریوں کو بھی انہی وجوہات کی بنا پر پارٹی سے نکالا جارہا تھا۔ ان لوگوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے سے صاف ظاہر ہوگیا کہ یہ پرویز مشرف کے مشن سے مخلص نہیں تھے۔ان لوگوں کو عہدے عزیز تھے۔ یہ اچھا ہوا کہ ان لوگوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ یہ لوگ پارٹی کے لئے فائدہ مند نہیں تھے بلکہ مفادات کی خاطر ہمارے مشن کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔انہوں نے مزید کیا کہ کسی کے جانے سے پارٹی رکے گی نہیں بلکہ’ سب سے پہلے پاکستان ‘کے نظریے کو ماننے والے مخلص اور پرویز مشرف سے محبت کرنے والے پارٹی راہنماؤں کیساتھ ملکر قومی مشن کو آگے بڑھائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…