واشنگٹن (این این آئی) پینٹاگون کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران اور افغانستان کے بارڈر کے قریب بلوچستان میں ممکنہ طورپر امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سپریم کمانڈر ملااخترمنصور مارے گئے ہیں ٗ امریکی اور افغان حکام نے اعلان کیاکہ مرنیوالا شخص ملااختر منصور تھااور یہ بھی بتایاکہ محمد ولی یا اختر منصور ایران سے پاکستان میں داخل ہواتھا ٗ ملامنصور ایران سے پاکستان میں داخل ہواتھا جہاں وہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا سہارا لے کر گیاتھا تاہم ایرانی ویزااصل تھا۔ملامنصور وہاں ممکنہ طورپر ایران میں موجود افغان گروپ کیساتھ مشاورت کرنے اورآئندہ کالائحہ عمل طے کرنے گئے تھے ۔وہ تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد افغانستان کیلئے رواں دواں تھے کہ ایران سے بک کرائی گئی گاڑی میزائل کا نشانہ بن گئی ۔