وہاڑی (این این آئی) گرمی کے مارے عوام کی جان پر بن آئی،برف کے بلاک سے ایسی چیز برآمدکہ خوف کے مارے پیاس ہی اُڑ گئی،آئس فیکٹری سے خریدے گئے برف کے بلاک میں مردہ سانپ نکل آیا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا اور بعدمیں احتجاج شروع کردیا۔ محمد اعجاز نامی دوکاندار نے آئس فیکٹری ساہوکا سے برف کا بلاک خریدا، وہ اپنے گاؤں میں برف بیچ رہا تھا کہ توڑنے پر بلاک کے درمیان سے مردہ سانپ نکل آیااس موقع پر برف خریدنے والے شہریوں نے برف ضائع کردی ٗبرف سے مردہ سانپ نکلنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر آئس فیکٹریوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔