بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں‘عمران خان

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں‘ مارتا امریکہ ہے طالبان بدلا پاکستان سے لیتے ہیں‘ نواز شریف اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں پر بڑھکیں مارتے تھے اب کچھ نہیں بولتے‘ نوشکی میں ڈرون حملہ نواز شریف حکومت کی ناکامی ہے‘ نواز شریف کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ وہ بدھ کو بٹگرام کے علاقے شملائی میں تین ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیلا بالا کے مقام پر دو سو کلو واٹ‘ شگئی میں 75 اور بیساکھیت کے مقام پر 30کلو واٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔ تینوں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے لاگت آئی۔ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر ایک سو پانچ کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلانٹ سے دو سو گھروں کو بجلی ملے گی بجلی چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ مقامی آبادی خود بجلی کی قیمت مقرر کرے گی اور بل وصول کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس میں آنے والے آٹھ سربراہوں کے نام میں نواز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ شریف فیملی کے سارے لوگ مختلف بیانات دے رہے ہیں اگر لندن فلیٹس قانونی ہوتے تو شریف فیملی اب تک بتا چکی ہوتی۔ عمران خان نے نوشکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں مارتا امریکہ ہے اور طالبان بدلا پاکستان سے لیتے ہیں ہم دونوں طرف سے پس رہے ہیں۔ امریکہ بتائے کہ کیا وہ ڈرون حملے کرکے جنگ جیت لے گا۔ ڈرون حملوں سے اگر جنگ جیتی جاسکتی تو ہم یہ کڑوی گولی بھی کھا لیتے۔ نواز شریف اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں پر بڑھکیں مارتے تھے نوشکی میں ہونے والا ڈرون حملہ نواز شریف حکومت کی ناکامی ہے۔ نواز شریف کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تین سو پچاس مائیکرو ہائیڈرل پراجیکٹس لگانے کا منصوبہ ہے ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ مقامی لوگ اپنا نظام خود چلائیں۔ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ میاں صاحب بار بار پوچھتے تھے کہ نیا خیبرپختونخوا کہاں ہے تو یہاں آکر دیکھ لیں۔ مائیکرو ہائیڈرل پراجیکٹس سے سستی بجلی فراہم کریں گے سارا سال بجلی چار روپے فی یونٹ دستیاب ہوگی مقامی افراد بجلی کی قیمت کا بھی تعین کریں گے۔ عوام خود اپنے فیصلے بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیراعظم نے ایک ہزار ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا ان کو پہلے کیوں یہ منصوبے یاد نہیں آئے۔ ہمارے نئے خیبرپختونخوا میں صحت‘ تعلیم ‘ بجلی اور دیگر تمام سہولیات ہوں گی۔ چین سمیت ساری دنیا میں کوئلے کے پاور سٹیشنز بند کئے جارہے ہیں یہاں شریف برادران کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ (ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…