اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر جہاز کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں سے 27کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، تحقیقات شروع ‘ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے‘ کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی۔ جہاز کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں سے 27کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی‘ چیئرمین پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں سے ستائیس کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی جو نو پیکٹوں میں چھپائی گئی تھی۔ ہیروئن منگل اور بدھ کی درمیانی شب کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی جو بدھ کی صبح دوسری پرواز کے ذریعے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔ دوسری طرف ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ رات کی شفٹ کے عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ہیروئن کی برآمدگی سے پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔