منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے لوگ آکر شادی کرتے ہیں اور شام تک۔۔۔! عدالت نے آخرخاموشی توڑ ہی دی

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے بھارتی خواتین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں 2 بھارتی خواتین کی جانب سے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواتین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ شہناز2008 میں اپنے شوہر حاجی محمد اوربیٹی شہانہ پاکستان آگئیں تھیں، 2010 میں حاجی محمد کا انتقال ہوا تو اس نے بیٹی کی شادی پاکستانی مرد سے ہی کردی ٗاب وہ دونوں پاکستانی شہری ہیں لیکن وزارت داخلہ انہیں شہریت نہیں دے رہی۔وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست کی سماعت کرنے والے فاضل جج جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں نے پاکستانی شہریت کو مذاق بنالیا ہے، بھارت سے لوگ پاکستان آکرشادی کرلیتے ہیں اور شام تک انہیں شہریت بھی مل جاتی ہے، ایرانی اورافغانی بھی پاکستانی پاسپورٹ لے کرگھوم رہے ہیں اورجب غیرملکی پاکستانی شناختی کارڈ سمیت پکڑے جاتے ہیں تو قوم کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حساس معاملہ ہے جس کا ویزہ ختم ہوگیا ہے اسے واپس جانا چاہیے ٗ ہم نے ایک دفعہ یہ دروازہ کھول دیا تو پورا بھارت یہاں اْمڈ آئے گا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…