منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا دھچکا پیپلز پارٹی میں خوشی کا سماں معروف سیاسی خاندان سمیت پی پی پی میں شامل

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ(آن لائن) حلقہ نمبر چار پونچھ کی یونین کونسل پاچھیوٹ کے معروف سیاسی خاندان کی جموں کشمیر پیپلزپارٹی میں شمولیت ، مسلم لیگ (ن) کو شدید دھچکا ، تفصیلات کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ کونسلر اور امید وار قانون ساز اسمبلی سرداررشید محمود (مرحوم) کے خاندان نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ گزشتہ روز باغاں پاچھیوٹ کے مقام پر ایک استقبالیہ تقریب سے سردار رشید محمود کے بیٹے عبدالسمیع اور بھائی سردار امتیاز خان نے اپنے خاندان سمیت جموں کشمیر پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔استقبالیہ تقریب میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی حلقہ نمبر چار پونچھ کے امید وارسردار محمود اقبال خان بطور خاص شریک تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی امید وار قانون ساز اسمبلی سردار محمود اقبال خان تھے ، تقریب کی صدارت سردار امتیاز خان اور پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار مرشد اقبال نے سرانجام دیئے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوںکو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے حلقہ کے اندر جمو ںکشمیر پیپلزپارٹی کو مزید تقویت ملے گی ۔ آمدہ انتخابات میں یہ ہمارے لیے معاون ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جماعتوں سے مستعفی ہو کر جمو ںوکشمیر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کے حقوق کا ہرحال میں تحفظ کیاجائے گا ۔ جمو ںکشمیر پیپلزپارٹی حلقہ نمبر چار میں آمدہ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ گزشتہ کئی سالوں سے حلقہ چار پر مسلط ٹولہ کا خاتمہ کیاجائے گا اور ان سے عوام کے غصب کیے گئے حقوق کا بدلہ لیاجائے گا ۔ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کر کے حلقہ چار کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرے گی ۔ اس موقع پر حاجی اسماعیل خان، سردار سجاد، عزیز خان، منصور ناصر، سردار بشیر ، سردار سعید خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…