جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے حکومت کی حمایت کر دی

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحریک کسی فرد یا خاندان کے خلاف نہیں صرف کرپشن کے خلاف ہے یہ کرپشن ہٹائو ملک بچائو کی تحریک ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روزانصاف لائرز فورم راولپنڈی کی دعوت پر جوڈیشل کمپلیکس ہال میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر شوکت رئوف صدیقی، چوہدری اسد، قیصر عباس شاہ اور انصاف لائرز فورم کے اراکین سمیت دیگر موجود تھے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ کے عہدے سے جب مستعفی ہوا تو راولپنڈی بار نے سب سے پہلے عزت بخشی،ملک میں آئین توڑا اورمعطل کیا جاتا رہا، آرٹیکل 6کی خلاف ورزیاں کی جاتی رہیں، ہمار ملک اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے اور نازک دور سے گزر رہا ہے، اگر ہم نے یہ موقع ضائع کیا تو برسوں کوستے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحریک کسی فرد ، خاندان کے خلاف نہیں صرف کرپشن کے خلاف ہے، یہ تحریک کرپشن ہٹائو ملک بچائو کی ہے، پانامہ پیپرز صرف پاکستان کی حد تک نہیں ہے، پانامہ پیپرز نے انکشاف کئے ہیں ہمیں تو اس کے بارے میں علم نہیں تھا، حکومت نے کو شش کی کہ سابق جج سے تحقیقات کرائی جائیں، مگر ہم نے انکار کیا، کرپشن کے تدارک کی نیب کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، کرپٹ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو مرتبہ قوم اور پھر پارلیمنٹ سے خطاب کیا مگر قوم آج بھی حقیقت جاننے کی منتظر ہے، ہم ایسا ٹی آر اوز بنانا چاہتے ہیںجن کی بنا پر چیف جسٹس فیصلہ کر سکیں کہ کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ہے، جن ٹی آر اوز پر حکومت متفق نہیں ہوئی ان پر بات چیت کرکے ایک دوسرے کو متفق کیا جائے گا، ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائی جائے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ٹی آر اوز کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد اجلاس ہو گا،صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن شوکت رئو ف صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے احتساب کی لئے خود کو پیش کیا، اب موقع ہے احتساب کا ورنہ حکمران دیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…