ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آزادکشمیر،تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،نئے گروپ کا اعلان

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

مظفرآباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے سنٹرل آرگنائزر خورشید احمد عباسی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن بیرسٹر سلطان اور سردارعتیق کے درمیان حصول اقتدار کے لیے بنائے گئے اتحاد کو مسترد کرتے ہیں۔آزاد کشمیر کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے پلیٹ فارم سے ”ہاکی” کے انتخابی نشان پر الیکشن میں جانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا۔جس کے لیے الیکشن کمیشن کو بھی باضابطہ تحریک کر دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نظریاتی کارکن تیاری کریں بیرسٹر لمیٹڈ کمپنی کو پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ فروخت کر کے اقتدار کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔رواں ہفتے آزاد کشمیر کے اہم ترین حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ خورشید احمد عباسی نے کہا کہ فاروڈ بلاک کی انتخابی مہم کے دوران پاکستان سے تحریک انصاف کے نظریاتی لیڈر جلسوں سے خطاب کریں گے۔انتخابی مہم میں پی۔ٹی۔آئی کے جھنڈے،پی۔ٹی۔آئی کے ترانے اور عمران خان کے پوٹریٹ استعمال کئے جائیں گے۔بیرسٹر سلطان نے وزیر اعظم بننے کے لیے پی۔ٹی۔آئی کو گروی رکھ دیا کشمیر میں عمران خان کے چاہنے والے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر پر قابض گروپ پیپلز پارٹی کی بی۔ٹیم ہے۔آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف موجودہ حالت کے ذمہ دار جہانگیر ترین ہیں ہیلی کاپٹر والی سرکار کے دن تھوڑے ہیں۔ الیکشن میں تحریک انصاف فاروڈ بلاک لائحہ عمل کیا ہو گا اس کا اعلا ن رواں ہفتے کریں گے۔ پارٹی میں سرمایہ دار نظریہ سے زیادہ طاقت ور ہیں۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنوں کے اتحاد پر تحفظات ہیں۔سی۔ای۔سی اور عہدیداروں کو اعتماد میں لیے بغیر اتحاد کا اعلان کارکنوں اور عہدیداروں سے کھلا مذاق، غیر جمہوری رویہ بیرسٹر سلطان کے پاس من مانی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں.با اصول اور غیرت مند عہدیدار اور کارکن فاروڈ بلاک میں آ جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا مستقبل محفوظ نظر آتا تو اپنی سیاست اور حق کی قربانی دیتے مگر پی پی اور دیگر جماعتوں کے لوٹوں کے ذریعے تحریک انصاف آزاد کشمیر کا چہرہ مسخ اور ہمارا منہ کالا کیا جا رہا ہے۔نوجوان اپنی عزت نفس مجروع کروانے کے لیے لائن میں لگنے کے بجائے ہمارا ساتھ دیں۔اس بار پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیے آزاد کشمیر کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر پی پی اور ن لیگ نہیں سٹیٹس۔کو سے خطرہ ہے بیرسٹر سلطان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپنے حق کی بات کرنے کا اختیار چھیننا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مسترد شدہ ٹولے کو پی۔ٹی۔آئی پر مسلط کر کے ظلم کیا گیا۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہم نے پارٹی میں جمہوریت اور نظریہ کو زندہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے سے ہے۔ عوام ساتھ دیں،پارٹی کو آزاد کشمیر میں ادارہ بنائیں گے اور نظام میں نوجوانوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔نظریاتی اور بنیادی کارکن ہماری ٖفوج ہیں۔بنیادی کارکن پارٹی کا سرمایہ ان ہی کی وجہ سے آج پاکستان تحریک انصاف یہاں تک پہنچی۔تمام لوگ پارٹی کے آئین اور منشور کے تابع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…