جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی واپسی ،دھماکہ خیز اعلان ہوگیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے پارٹی راہنماؤں سے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کی وطن واپسی پر بھرپوراستقبال کی تیاریاں شروع کردیں،پارٹی سربراہ کے وطن واپس آنے تک یونین کونسلزاور گاؤں کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کریں،اے پی ایم ایل نے اس سال کے اخیرمیں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرنا ہے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں اے پی ایم ایل فیڈرل کیپیٹل کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں صدر راجہ حماد حسین، جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب،این اے 48کے صدر ہادی شاہ،این اے 49کے صدر چودھری افسر،شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس،راجہ جمشید،حاجی امین،چودھری شفیع ، ولایت شاہ،جاوید عباسی،توصیف علوی،طارق علی اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہونا ہے تب تک تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں۔پارٹی راہنماؤں کو مزید اہداف سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی سربراہ کی وطن واپسی پر ان کا عظیم الشان استقبال کرنا ہے اور اسی سال کے آخر تک پارٹی کو تیسری سیاسی قوت کے طور پر سامنے لانا ہے اس مقصد کے لئے بھرپورتیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔آل پاکستان مسلم لیگ اکتوبر میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ورکرز کنونشنز کر کے اپنی طاقت کا اظہار کرے گی۔اجلاس میں پارٹی راہنماؤں نے سیکرٹری جنرل کو فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پارٹی قیادت کے احکامات کے مطابق تنظیم سازی کی رفتار تیز کر دی جائے گی اور دئیے گئے اہداف کے مطابق پارٹی کو جلد از جلد منظم کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…