جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

ملا منصور کی مبینہ ہلاکت،طالبان کی پراسرارخاموشی،بہت بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)ملا منصور کی مبینہ ہلاکت،طالبان کی پراسرارخاموشی،بہت بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق ملا منصورکی بلوچستان میں مبینہ ہلاکت پر تاحال طالبان کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تجزیہ کار اس موقع پر طالبان کی پراسرارخاموشی کو تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملا منصور کے انتخاب سے قبل بھی طالبان میں اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے تھے مگر پھر ملا منصور کے نام پر اتفاق ہوگیا اب جبکہ ملا منصور کی ہلاکت کی خبریں گرم ہیں تو یہ سوال زورپکڑ گیا ہے کہ طالبان کانیا سربراہ کون ہوگا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے طالبان کی جانب سے بہت بڑے سرپرائز کا دعویٰ کیا ہے اور وہ سرپرائز ملامنصور کے جانشین کے نام کا ہے جس کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہ امریکہ کے سب سے بڑے مخالف سراج الدین حقانی جن کے خلاف امریکہ پاکستان سے ایک عرصے سے کارروائی کا مطالبہ کرتا آرہا ہے ہوسکتے ہیں سراج الدین حقانی کے ساتھ ساتھ ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کا نام بھی لیاجارہاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ 72گھنٹے بہت اہم ہیں اور ان 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت طالبان کے نئے سربراہ کا اعلان کیاجاسکتاہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…