منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار شہید ،6افرادزخمی ہوگئے

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت6افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کانسٹیبل عبداللہ جاں بحق جبکہ 5پولیس اہلکاروں شاہد،وقار،ارشد ،حنیف ،وقاص اور ایک راہ گیر نقیب اللہ شدیدزخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اورزخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 2شدیدزخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…