لاہور (این این آئی ) لاہور میں شفیق آباد پولیس کے مبینہ ٹارچر سیل سے چار ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شفیق آباد پولیس کے مبینہ ٹارچر سیل سے چار ملزمان فرارہوگئے جن میں عدنان ، نبیل، رمضان اور اسحاق شامل تھے ۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عدنان ، نبیل اور رمضان کو دوبارہ حراست میں لے لیا تاہم اسحاق نامی ملزم نے پولیس سے بچنے کے لئے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ۔ پولیس کی بھاری نفری دریائے راوی پر پہنچ گئی اوراسحاق نامی نوجوان کی تلاش جاری کر دی تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔