اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

مصطفی کمال کو نئے اتحادی مل گئے

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سر براہ مصطفی کمال سے پاکستان پیپلز پارٹی ور کرز کے وفد نے ان کی رہائش گاہ خیابان سحر میں ملاقات کی پیپلزپارٹی ورکرز کے وفد کی قیادت کراچی کے آرگنائزر ظفر رضوی جبکہ نفیس ناصر ناہید خان ایڈوکیٹ ،ستار کھو کھر ، اسد جعفری وفد میں شامل تھے اس موقع پر کراچی کے آرگنا ئزر نے بینظیر بھٹو شہید کی پولٹیکل سیکریٹری ناہید خان اور پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کا خصوصی پیغام مصطفی کمال کو پہنچایا وفد نے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے وفاق کی سیاست اور استحکام پاکستان کیلئے مصطفی کمال کی کوششوں اور جدو جہد کی سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکر ز نظریاتی سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ہماری قیادت استحکام پاکستان اور کر پشن فری نظام کی خواہاں ہے ہماری خواہش ہے کہ سندھ میں شہری اور دہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں میں دوریاں کم کی جائیں اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کیا جائے اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے محترمہ ناہید خان اورڈاکٹر صفدر عباسی کی سیاسی جد و جہد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سیاست برائے تعمیر کی جائے ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم لوگوں کو جوڑنے کیلئے آئیں ہیں تقسیم کرنے نہیں ہماری خواہش ہے کہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اچھی رلیشن شپ قائم کی جائے ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…