جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

نوشکی ٗڈرون حملہ،محمد ولی نامی شخص کس ملک کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشکی (این این آئی) نوشکی کے قریب مبینہ ڈرون حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی اور موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی مبینہ ڈرون حملے کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ٗموقع سے تمام شواہد اکٹھے کئے جا چکے ہیں ، تمام شواہد 48 گھنٹے کے دوران اعلیٰ تحقیقاتی اداروں کے حوالے کر دئیے جائیں گے ٗبراہ راستہ تفتان ایران سے پاکستان آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق محمد ولی نامی شخص 21 تاریخ کو ایرانی ویزے پر پاکستان میں داخل ہوا ٗ اس سے قبل محمد ولی ایران کے شہر مشہد اور دیگر شہر بھی گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد ولی کا نام چمن میں ووٹر لسٹ میں ہے جس میں اس کا پتہ بھی موجود ہے ۔ چمن میونسپل کمیٹی کی حتمی انتخابی فہرست میں محمد ولی کا نام سیریل نمبر 38 میں شامل ہے جس میں اس کا نام محمد ولی ولد شاہ محمد شناختی کارڈ نمبر اور پتہ جدید آبادی چمن ضلع قلعہ عبداللہ درج ہے تاہم جدید آبادی میں محمد ولی کی رہائش گاہ کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا اہل علاقہ کے مطابق اس نام کا کوئی شخص یہاں نہیں رہتا ۔ دوسری جانب سیکورٹی اداروں نے کوئٹہ میں محمد ولی کے بننے والے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…