اسلام آباد (این این آئی) نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی ملکیتی 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کر لی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ کی کرپشن کے معاملے میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ مارا اور شفقت علی چیمہ کی ملکیتی 111 کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کیں۔ شفقت علی چیمہ نے دوران تفتیش گوجرانوالہ میں اراضی کا انکشاف کیا۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت اراضی کی دستاویزات شفقت چیمہ کے دوست سے بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس معاملے میں 2 ٹریول ایجنٹس کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔