اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

امریکی حملہ ،وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان کیابات ہوئی ؟ شاہ محمود قریشی نے شک کا اظہارکردیا

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان کیابات ہوئی ؟پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے ۔ راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پرحکومت کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاناا لیکس کے معاملہ پر وقت ضائع کر رہی ہے ٗچیف جسٹس سے پاناما لیکس کی تحقیقات پر سب نے اتفاق کیا ہے تاہم حکومتی ٹی او آرز پر چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ اس سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔شاہ محمود قریشی نے ملا منصور پر ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔اس حوالہ سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے جو گفتگو کی ہے وزیراعظم اس سے پارلیمنٹ کو آگا ہ کریں۔ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ کیاہمارے ادارے شاف تحقیقات کرسکتے ہیں۔؟انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آئین و قانون کے تحفظ کے لیے وکلا برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں ، عدلیہ کی آزادی کے لئے راولپنڈی بار کا کردار بہت اہم رہا ۔ وکلا سے درخواست ہے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جاری تحریک میں ساتھ دیں ۔ عمران خان نے احتساب کے لیے خود کو پیش کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتی اداروں نے تحقیقاتی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا ، اس لئے تحریک انصاف نے تجویز کیا چیف جسٹس تحقیقات کریں ، جنہیں فورنزک ماہرین کی معاونت حاصل ہو ۔ ملک میں احتساب بیورو کو ماضی میں سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا ، حکومت ٹی او آرز پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ان سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…