اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل کو روک دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا باپ بھی وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا۔مائنس ون فارمولا نہیں چلے گا۔ مولانا فضل الرحمن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن میرے پاس تیماری داری کیلئے آئے تھے وہ اپوزیشن کا اتحاد نہیں توڑ سکتے۔