جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کو بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں ۔ منگل کو یہاں وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار ’’پاکستان چین آہنی بھائی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتکاری میں اپنے تعلقات کو ترجیحی حیثیت دیتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو مساوی شراکت دار، بااعتماد دوست تصور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں اور دنیا میں امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر ان کے درمیان قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوئے ہیں جس سے یہ تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کے نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ چند سالوں میں کثیرجہتی تعاون کیلئے ایک مؤثر روڈ میپ تیار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر ہے، گذشتہ تین سالوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، عوامی سطح پر روابط اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، چین نے 1965ء اور 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا ٗ پاکستان نے امریکہ اور چین کے درمیان مفاہمت کیلئے تعاون کیا۔ سابق سفیر اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل مسعود خان نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان چین کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 18.9 ارب ڈالر ہو گیا ہے اور توقع ہے کہ 2050ء تک تجارتی حجم سالانہ50 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے جس کی تعمیر میں 810 پاکستانیوں اور 200 چینی باشندوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…