جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف زرداری کے ساتھ کیاکرنے لندن گئے ،معروف مذہبی رہنما نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف زرداری کے ساتھ میثاق کرپشن کرنے لندن گئے ہیں، امریکی ڈرون حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ملکی حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، لوٹ مار گروپ نے سیاست اور ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے،حکمران چیف جسٹس کی باتوں پر کان دھریں، بھارت پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے،بھارت کے بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران کے ساتھ بڑھتے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحادکونسل کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اور صاحبزادہ حامد رضا کے دوروں کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف ’’جمہوریت ‘‘ کی مہربانی سے کمائی گئی دولت بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔ سیاست کے فرعون احتساب کے شکنجے میں ضرور آئیں گے۔دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا ئے۔نئے بجٹ میں بڑے افسروں کی تنخواہیں کم اور چھوٹے سرکاری افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہا کہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں ایک خاندان کی بادشاہت قائم ہے۔ریاستی فیصلے کابینہ اور پارلیمنٹ کے بجائے شریف خاندان میں ہوتے ہیں۔ شریف خاندان کا ہر فرد اقتدار میں شامل ہے۔ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ن لیگ کی حکومت کا ہر دن پاکستان کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے۔سپریم کورٹ جہلم میں افتتاح سے پہلے ہی گرنے والے پل کے معاملہ کا نوٹس لے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…