لاہور( این این آئی)بجٹ ،تیاری کرلیں،حکومت نے عوام کیلئے وہ فیصلہ کرلیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا،وزارت خزانہ کی طرف سے بجٹ کو عام فہم بنانے کیلئے ’’سٹیزن بجٹ ‘ ‘ کے نام سے خصوصی کتابچہ شائع کیا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ اس کتابچہ سے عام شہریوں کو بھی بجٹ سمجھنے میں آسانی رہے گی اوروہ بآسانی باآسانی جان سکیں گے کہ بجٹ کے مقاصد کیا ہیں ،حکومت کس منصوبے پر کتنی رقم خرچ کر رہی ہے ۔ یہ کتابچہ انتہائی سادہ اور عام فہم ہوگاجس سے عام لوگ بھی بجٹ کے اعدادوشمار کا مطالعہ کرسکیں گے ۔حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے بجٹ کو شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس سے آگاہ رکھا جائے ۔