منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹی وی پر پیسے لیکر پروگرام ،چیف جسٹس کے صبر کاپیمانہ لبریز‎

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ’ پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں، ایک پروگرام کر کے جس کی چاہیں پگڑی اچھال دیں ، ضابطہ اخلاق پرعمل ہو تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے، ایسی سزائیں دینے کی ضرورت ہے جو مثال بن جائیں ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ پیمرا صرف فحش گانوں کے پیچھے پڑا ہے، کیا ٹی وی پر جمہوری نظام کو لپیٹنے کی باتیں نہیں ہوتیں؟ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیمرا صرف ایڈوائس اور وارننگ ہی جاری کرتا ہے، ضابطہ اخلاق پرعمل ہو تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔سپریم کورٹ میں قابل اعتراض مواد نشر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ اخلاق پرعمل ہو تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔پیمرا صرف ایڈوائس اور وارننگ جاری کرتا ہے، ایسی سزائیں دینے کی ضرورت ہے جو مثال بن جائیں، ایک پروگرام کرکے جس کی چاہیں پگڑی اچھال دیں، پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں۔پیمرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کونسل آف کمپلین کی سفارش پر نجی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، تو نجی چینل نے ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا، پیمرا قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا فرقہ ورانہ تقسیم کو ہوا نہیں دی جاتی؟ کیا ٹی وی پر شدت پسندی کے حق میں بات نہیں ہوتی؟ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ کیا ٹی وی پر جمہوری نظام کو لپیٹنے کی باتیں نہیں ہوتیں؟ کیا ٹی وی پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے خلاف باتیں نہیں ہوتیں؟پیمرا صرف فحش گانوں کے پیچھے پڑا ہے، پاکستان پر فاشزم نافذ نہ کریں، ایسا کام نہیں کرنا کہ پاکستان کی انفارمیشن بی بی سی سے لینی پڑے، آمر کے دور میں نیوز کاسٹر سر پر دوپٹا نہ لے تو اسے ہٹا دیا جاتا تھا، کہنے والوں نے تو منٹو کو بھی فحاش کہہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں مداخلت ختم ہونی چاہیے، معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے قانون پر عمدرامد کرایا جائے گا۔عدالت نے میڈیا پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے سے روکنے سے متعلق پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…