کراچی(آن لائن)ڈاکٹرعاصم خاموشی سے بڑا کام کرتے دھرلئے گئے،قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی جائیدادمنجمدکرنے کافیصلہ کرلیاہے، نیب نے جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنی تمام جائیدادبیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیاہے۔ذرائع کے مطابق نیب سندھ نے کرپشن سمیت دیگرالزامات میں گرفتارڈاکٹرعاصم حسین کی کروڑں روپے کی جائیدادمنجمدکرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ نیب نے جائیدادمنجمدکرنے کافیصلہ ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنی تمام جائیداد بیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیاہے۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈاکٹرعاصم حسین کی کروڑوں روپے کی جائیدادہے ،نیب ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیدادکی مکمل تفصیلات ڈپٹی کمشنرجنوبی کوبھیج دیں ہیں،ساتھ نیب نے اثاثے منجمد کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیاہے، اگرنیب کی جانب سے دی جانے والی درخواست پرکارروائی ہوگئی توڈاکٹرعاصم کیس کے فیصلے تک جائیدادنہ بیچ سکیں گے اور نہ ہی کسی کے نام پرمنتقل کرسکیں گے۔ر