اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

اگلے ماہ اہم ترین قومی ادارے کی نجکاری کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 49فیصد شیئرز کی نجکاری اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی ‘ سرمایہ کار کی تلاش میں ہیں ،کوئی ائیر لائن بھی پی آئی اے کے شیئرز خرید سکتی ہے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اپریل میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا قانون پاس کیا جس کے تحت حکومت پی آئی اے کاانتظامی کنٹرول رکھنے کی پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون کی شق دو سال تک لاگو ہوگی جس کے بعدحکومت پی آئی اے کے مکمل شیئرز بیچ سکتی ہے ‘محمد زبیر نے کہا ک رواں سال بجلی بنانے والے اداروں کی نجکاری بھی شروع کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شیئرز نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کا ر پوریشن کی باری آئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان سٹیل کی نجکاری آئندہ ہفتوں میں دوبارہ شروع کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…