واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پاکستان کے علاقے بلوچستان میں طالبان سربراہ ملا منصور اختر کی ہلاکت کے بعد ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سلامتی کیلئے ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو فیصلہ کرنا ہے کہ اب انہیں کیا کرنا ہے تاہم پاکستان کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔