منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی میں جھگڑا کیوں ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے سے الجھ پڑے۔دونوں ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ حزب اختلاف نے جھگڑے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی ہال میں دھرنا بھی دیا۔پیرکے روزخیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے آغاز میں حلقہ پی کے آٹھ سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات نے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایاجس پرپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے باغی رکن جاویدنسیم نے انہیں مبارکباددے ڈالی یہ بات پی ٹی آئی کے دوسرے رکن ارباب جہاندادکوبری لگی اورانہوں نے جاویدنسیم کی نشست پرجاکران سے الجھ پڑے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد اپنے ہی پارٹی کے ناراض ایم پی اے جاوید نسیم سے اس وقت الجھ پڑے جب ایوان میں پی کے آٹھ کے حوالے سے بحث جاری تھی۔دیگر ممبران نے بیچ بچاؤ تو کرالیا تاہم حزب اختلاف نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسمبلی فلور پر دھرنا دیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ جھگڑے کے بعد سپیکر نے اجلاس کی کاروائی پندرہ منٹ کے لیے موخر کردی ۔تاہم وزیر اعلی کے معان خصوصی نے اراکین کے درمیان تلخ کلامی کو معمول کی کاروائی قراردیا۔وقفے کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…