اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تیاری پکڑ لیں، عید کے بعد چوروں کیخلاف جنگ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد انشاء اللہ چوروں کیخلاف جنگ ہو گی۔ انہوں نے کسانوں اور مزدوروں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے بعد تیاری پکڑیں راشن اور چنے اپنے ساتھ لائیں، ظالموں کیخلاف جنگ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی بڑا آدمی نہیں ایک چھوٹے سے انسان کا بیٹا ہوں مگر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جب غریب آدمی باہر نکلتا ہے تو موت کے منہ سے کامیابی چھین لیتا ہے۔