منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،بنی گالہ میں مظاہرے کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین فنڈزنہ ملنے پرسراپااحتجاج بن گئے، تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیا۔ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شانگلہ کے ضلعی ناظم نیازاحمدکاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال پوراہونے کوہے عوام نے اپنے لئے نمائندے منتخب کرلئے ہیں اور اب ان سے ترقیاتی منصوبوں کی توقع کررہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اورفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی نظام ٹھپ ہوکررہ گیاہے صوبائی حکومت کے بعض وزراء اس نظام کو ناکارہ بناناچاہتے ہیں اس لئے فنڈزریلیزکرنے میں رکاوٹیں پیداکررہے ہیں انکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کے تحت ضلاع کو 43ارب روپے دینے کے نام نہاددعوے کررہی ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہے مذکورہ رقم میں 13ارب روپے حکومت کے ممبران کوریلیزکئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلعی حکومتوں کے لئے مختص فنڈمیں اب تک30ارب روپے دواقساط میں اداکئے ہیں لیکن حکومت نے اس فنڈمیں اضلاع اور تحصیل کی حکومتوں سے پچاس فیصد جبکہ ویلج کونسل کے فنڈسے70فیصدکٹوتی کی گئی ہے۔نیازاحمدکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کواختیارات منتقلی نہیں کئے جوکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اوررولزآف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اختیارات نہ ملنے اوراورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیاہے اوراس مقصد کیلئے صوبے کے ناظمین پرمشتمل آل ڈسٹرکٹ ناظمین خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کے نام سے فورم تشکیل دیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…