پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

 اس رمضان المبارک میں کتنے مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے؟ کتنے پاکستانی ہو ں گے تفصیلا ت جا ری

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)رواں سال رمضان المبارک کے دوران 70 لاکھ کے قریب مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ٗ عمرہ زائرین کو سہولیات بہم پہنچانے اور دیگر امور کیلئے سعودی وزارت حج و عمرہ کے ہزاروں ملازمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ میں وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار محمد بیجاوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال مصر 12 لاکھ 75 ہزار 785 عمرہ ویزوں کے ساتھ پہلے، پاکستان 9 لاکھ 18 ہزار 63 عمرہ ویزوں کے ساتھ دوسرے اور انڈونیشیا 6 لاکھ 55 ہزار 163 ویزوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بھارت کو 4 لاکھ 36 ہزار، ترکی کو 4 لاکھ 39 ہزار ، اردن کو 3 لاکھ 43 ہزار، الجیریا کو 3 لاکھ 13 ہزار، ملائشیا کو 2 لاکھ 11 ہزار،عراق کو ایک لاکھ 83 ہزار اور برطانیہ کو 77 ہزار جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کو 6 لاکھ 95 ہزار عمرہ ویزے فراہم کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال رمضان المبارک سے قبل اور رمضٖان المبارک کے دوران 70 لاکھ کے قریب عمرہ زائرین مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ پہنچیں گے۔ حرمین شریفین پریذیڈنسی کے عبدالواحد الحتب نے عمرہ سیزن کے آپریشنل پلان کا جائزہ لیا جس کے تحت تمام سروس ڈائریکٹوریٹس کے 5 ہزار ملازمین عمرہ سیزن کے دوران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریذیڈنسی مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ٹھنڈا آب زم زم فراہم کرے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی جگہوں پر بہترین معیار کے کارپٹ بچھا دئیے گئے ہیں اور ان جگہوں کو 24 گھنٹے صاف رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ہوا کیلئے مسجد نبوی کے صحن میں 436 پنکھے اور عازمین عمرہ کو سورج کی تپش اور گرمی سے بچانے کیلئے 250 شیڈز لگائے گئے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…