کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پرسخت نوٹس لیتے ہوئے لاڑکانہ سے 3پارٹی رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لاڑکانہ سے پارٹی رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔عادل الطاف انڑ، غلام عمر انڑ اور عدنان الطاف انڑ کوپارٹی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ہے۔رہنماؤں پرسندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالف امیدواران کی حمایت کا الزام تھا۔ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔عمران خان کی ہدایات پر شاہ محمود قریشی نے رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔