پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کی پولیس نے شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے پر بھاری انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں پولیس انفارمیشن نیٹ ورک کا آغاز کر دیا گیا صوبائی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ نیٹ ورک شہریوں کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات فراہم کر کے نقد انعام جیتنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کریگا۔اس نیٹ ورک کا آغاز ابتدائی طور پر پشاور سے کیاگیا ہے جو بعد میں صوبے کے دوسرے حصوں تک بڑھایا جائیگا۔پولیس انفارمیشن نیٹ ورک کے آغاز سے پشاور کے شہری دہشت گردوں، بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں پولیس کو اطلاع فراہم کر کے ایک لاکھ روپے تک انعام حاصل کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی شناحت خفیہ رکھی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس انفارمیشن نیٹ ورک شروع کرنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتے آئی جی پولیس ناصر خان دْرانی کے دفتر میں منعقد ہونے والے سکیورٹی کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سپیشل برانچ، محکمہ انسداد دہشت گردی اور پشاور پولیس کے سربراہان نے بھی شرکت کی تھی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں سے گراں قدر اور مصدقہ انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں بشرطیکہ ان کو یہ اعتماد حاصل ہو کہ اس سلسلے میں ان کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتے سے اس سکیم کے لیے بھرپور تشہیری مہم شروع کی جائے گی جس کے تحت عوام کو اس نیٹ ورک اور سکیم کو چلانے والے افسروں کے رابطہ نمبروں سے آگاہ کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































