منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عزیر بلوچ امیر ترین نکلے،حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پاکستان، دبئی، ایران اور مسقط میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔جے آئی ٹی کی دستخط شدہ دستاویز کے مطابق شارجہ میں عزیر بلوچ کے برادر نسبتی کے نام پر ساڑھے11لاکھ درہم کا گھر اور اسی کے نام دبئی انٹرنیشنل سٹی میں 5لاکھ درہم مالیت کا دفتر ہے۔مسقط میں ایک دوست شاکر کے نام پر 9لاکھ درہم کا بنگلہ جبکہ اسی دوست کے نام پر 6لاکھ درہم کا پلاٹ ہے۔ ایران کے شہر چا بہار میں رشتے دار جلیل کے نام پر ایک کروڑ روپے مالیت کاگھر بھی ہے۔دبئی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں عزیر بلوچ کے 2لاکھ درہم موجود ہیں۔ دبئی میں اس کی بیوی کے نام پر بھی اکاؤنٹ میں 5لاکھ درہم ہیں۔ نیشنل بینک پاکستان دبئی برانچ میں بھی بیوی کے نام دو اکاؤنٹ میں ساڑھے تین لاکھ درہم موجود ہیں ۔دبئی میں ایک لاکھ 55ہزار درہم مالیت کی لینڈ کروزر اور 22ہزار درہم کی کار بھی عزیر بلوچ کی ملکیت ہے۔ یہ تھے بیرون ملک اثاثے اب بات پاکستان کی۔ لیاری چاکیواڑہ کے نجی بینک میں بیوی کے نام پر 15لاکھ روپے موجود ہیں۔25لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی عزیربلوچ کی ملکیت ہے، لیاری سنگولین میں رشتے دار فہد کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے،بیوی کے نام پر مویشی اور گودام کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔چاکیواڑہ میں ہی 4کروڑ روپے مالیت کی ایک ایکڑ زمین ہے، گھاس منڈی میں جوئے کا اڈا چلانے والے اعجاز میمن کے پاس ایک کروڑ روپے ہیں۔ حب کے رئیس گوٹھ میں سوا کروڑ روپے مالیت کی 16ایکڑ زمین ہے۔عزیر بلوچ کے منیجر دلدار بھٹی کے نام پرملیر میں 6کروڑ روپے مالیت کی ہاؤسنگ اسکیم ہے جبکہ ملیر میں بھی ایک ہاؤسنگ اسکیم میں ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی شراکت داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…