اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاناما لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملہ سے خود کو الگ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نام نہ بھجوائے جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے معاملہ میں ان کو ساتھ نہ رکھنے پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا تھااب پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے چھ سینیٹرز کے نام راجہ ظفر الحق اور سینیٹر اعتزازبھجوائیں گے ٗچیئرمین سینیٹ کی جانب سے نام بھجوانے کی ذمہ داری اعتزاز احسن کے حوالے کر دی گئی ٗ اب اعتزاز احسن بارہ رکنی کمیٹی کے لئے سینیٹ کی جانب سے ارکان کے نام بھجوا ئیں گے۔