ساہیوال(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد کے بیٹے احمد صفدر کی جگہ انٹر کے امتحان کا پرچہ دیتے ہوئے تاندلیا والہ کا فاروق گرفتار جبکہ سابق ایم پی اے کا بیٹا احمد صفدر فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر گورنمنٹ انبیاء ہائی سکول نمبر 2میں احمد صفدر رولنمبر 326150پر احمد صفدر کی بجائے فاروق نامی فیصل آباد کا نوجوان امتحانی پرچے دے رہا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اصغر علی کو شبہ گزرا اور چیکنگ کے دوران فاروق کو اصل امیدوار کی بجائے دوسرے امیدوار احمد صفدر کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پایا جبکہ اس سے قبل وہ دو پیپر دے چکا تھا ۔جس پر فاروق کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا گیا اور اصغر علی سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی نے احمد صفدر اور فاروق کے خلاف 3میل پریکٹس 1971کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک احمد صفدر ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔