پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے 2 ارکان آپس میں لڑ پڑے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان سے بھی نوک جھونک ہوئی جس پر اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی ارباب جہانداد اور جاوید نسیم میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا اور دونوں ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے تاہم دیگر ارکان نے بیچ بچاو191 کرادیا۔ علاوہ ازیں حکمران جماعت کے ارکان کی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے اجلاس کے دوران نوک جھونک ہوئی جس پر اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔