اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اکثر صحافی اس ملک میں عوام کی خدمت نہیں کرر ہے۔ سب نے اپنے اپنے حاکم ڈھونڈے ہوئے ہیں اور وہ ان مفاد پرستوں کی خوشنودی کیلئے ان کے جوتے چاٹنے کے علاوہ سب کام کر رہے ہیں،صحافیوں کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دلبرداشتہ ہوں۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ صحافت چھوڑ دوں“۔ایک سوال کے جواب میں سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ میڈیا کی تباہی میں جہاں میڈیا مالکان کا ہاتھ ہے وہیں کافی قصور عامل صحافیوں کا بھی ہے۔آج کل صحافیوں کی ایک ریس لگی ہوئی ہے جس میں ہم سب گھوڑے کی طرح دوڑ رہے ہیں اور ریٹنگ کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔