جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ہلا کت یا پھر کچھ اور؟ ملا منصور کی جگہ کس کو ہلا ک کیا گیا ،ترجمان دفتر خا رجہ نے بیا ن جا ری کر دی

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہفتے کو رات گئے پاکستان سے معلومات کا تبادلہ کیا کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستان کے اندر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ان معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملنے ہونے والی معلومات کے مطابق ولی محمد ولد شاہ محمد نامی شخص جو قلعہ عبداﷲ کا رہائشی تھا اور پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹکا حامل تھا 21 مئی کو تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔ اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ تھا۔ وہ ایک گاڑی پر سفر کررہا تھا جو اس نے تفتان میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی سے کرایے پر حاصل کی تھی یہ گاڑی پاک افغان سرحد کے ساتھ کوچاکی کے مقام سے تباہ شدہ حالت میں ملی ہے گاڑی کے ڈرائیور کا نام محمد اعظم تھا جس کی لاش کو شناخت کرلیا گیا ہے اور اس کے رشتہ داروں نے لاش وصول کرلی ہے۔ دوسرے شخص کی لاش کی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر متعلقہ معلومات کی بنیاد پر تصدیق کی جارہی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم پاکستان ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں اور اس معاملے کو ماضی میں بھی امریکہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے یاد رہے کہ 18 مئی کو چار افریقی رابطہ گروپ کے پانچویں اجلاس میں اس بات کو دہرایا گیا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی مذاکرات میں واحد آپشن ہے اور طالبان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ پرتشدد سرگرمیاں ترک کرکے امن مذاکرات میں شامل ہوں۔‎



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…