اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی اثاثوں کی تفصیلات غلط نکل آ ئیں ‘ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ سے بھانڈا پھوٹ گیا، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثوںکی تفصیلات میں بتایاہے کہ ان کالندن میں کوئی ذاتی گھرنہیں ،لیکن پاکستان ٹیلی ویڑن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے ذاتی گھرلندن میں پہنچ گئے ہیں اورکہاہے کہ وزیراعظم ذاتی گھرکے باہرمیڈیاسے گفتگوکریں گے ،سرکاری ٹی وی کے اعلان کے بعدیہ پوزیشن واضح ہوگئی ہے کہ نوازشریف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات جھوٹ پرمبنی ہیں۔