اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی۔مرکز ی حکومت کا حصہ اور نواز شریف کو سپورٹ کرنے والی مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) نے بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کے مطالبے کے جواب میں لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ”مولانا صاحب آپ کا بندہ وفاقی وزیر بنا بیٹھا ہے۔ اگر آپ کو ہم پر اعتراض ہے تو اپنے وفاقی وزیر سے کہیں کہ وہ بھی استعفیٰ دیں۔