ملتان (آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینیٹر اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امورکے چیئرمین حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ افغان طالبان کمانڈرملااخترمنصور10ماہ پہلے ماراجاچکاہے ،ملااخترمنصورکے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاع محض امریکی ڈرامہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حافظ حمداللہ کاکہناہے کہ گزشتہ روزپاک افغان سرحدپرامریکی ڈرون حملے میں ملااخترمنصورکی ہلاکت میں کوئی صداقت نہیں ،ملا اختر منصور10ماہ پہلے ماراجاچکاہے یہ محض امریکی ڈرامہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بھارت کے کہنے پرپاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی روک دی ہے ،ان کایہ کہناہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کے باعث قومی سلامتی کوخطرہ ہے ۔