اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن مین سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کا قوی امکان ہے ملاقات کے لئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فون پر بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو ملاقات کے لئے آمادہ کر لیا تھا تاہم جگہ کا تعین نہیں ہو سکا تھا معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان بھی لندن پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم اور سابق صدر کے درمیان ملاقات میں ثالثی اور ضامن کی حیثیت میں موجود ہوں گے ۔ جمعیت علماء اسلام ( ف) ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے مولانا فضل الرحمان سے خصوصی مدد مانگی تھی ۔