پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار ،2018کے انتخابات کے بعد کون حکومت بنائے گا؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار کر لیا گیا ہے اور سینیٹ سے منظور کروانا باقی ہے ، حکومت 2018تک رہے گی اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت بنائے گی، اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا مرکزی دفتر رضاکارانہ طور پر بند کیا ، سیاست میں اخلاقیات سے باہر آنے کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ وہ اتور کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات سے باہر آنے کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار کر لیا گیا ہے اور سینیٹ سے منظور کروانا باقی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ کومت 2018تک رہے گی اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت بنائے گی۔مسلم لیگ (ن) نیا سیکرٹری جنرل تعینات کرے گی ۔اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کا مرکزی دفتر رضاکارانہ طور پر بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے بچے باہر سیٹل ہو چکے ہیں ۔ یہاں آکر نوازشریف کے بچوں کو زمین خریدنی پڑے گی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اگر وہ بچے اب یہاں آکر سیٹل ہونے کی کوشش کریں گے تو پھر پر سیاسی فیور لینے کا الزام لگے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کا ایک پیسہ اور ایک انچ زمین بھی ملک سے باہر نہیں ہے ۔ حمزہ شہباز کو پرویز مشرف کی حکومت نے یرغمال کے طور پر پاکستان رکھا تھا اس لئے وہ ابھی بھی یہیں پر سیٹل ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا سیل سے متعلق سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا سیل بنا ہوا ہے جو میری وزارت اور قیادت میں مسلم لیگ (ن) پر کی جانے والی منفی تنقید کا جواب دینے کا کام کرتا ہے ۔ اس پر کبھی کسی پارٹی یا ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سوشل میڈیا میں دلچسپی رہتی ہے اس میں اپنی رائے دیتی ہیں اور وہ کارکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ میں نے اعتزاز احسن کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں ان کا دکھ جانتا ہوں وہ اپنے آبائی حلقہ لاہور سے الیکشن جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں جو پوری نہیں ہو پا رہی ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…