لاہور(آن لائن) بات گدھوں،کتوں،گھوڑوں اورچوہوں سے آگے نکل گئی،لاہورمیں ایسی چیز کا گوشت پکڑا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے آج شادمان اور جناح پارک میں چیل کا گوشت فروخت کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔تفصیل کے مطابق داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے شادمان اور جناح پارک کے علا قوں میں کا رروائی کر تے ہوئے چیل کاگوشت”صدقہ” کے نام پر فروخت کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران چیل کا گوشت فروخت کر نے والے5افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔