اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ نوشکیکے علاقے ملمیں ڈرون حملے کی اطلاعات کا جائزہ لیا جارہاہے، ضلعی انتظامیہ اسپیشل برانچ کی ٹیم علاقے میں موجود ہے،انتظامیہ اور اسپیشل برانچ کی ٹیم جلد اپنی رپورٹ پیش کردیں گی۔اتوار کو ترجمان بلوچستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ نوشکی کے علاقے میں ڈرون حملے کی اطلاعات کا جائزہ لیا جارہاہے، فی الحال علاقے میں ڈرون حملے کے بارے میں کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسپیشل برانچ کی ٹیم علاقے میں موجود ہے،میڈیا متعلقہ اداروں کی رپورٹ کا انتظار کرے،انتظامیہ اور اسپیشل برانچ کی ٹیم جلد اپنی رپورٹ پیش کردے گی