ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

فوج کی جانب سے جاری گڈ گورننس کاٹویٹ ،وفاقی وزیراطلاعات نے باضابطہ موقف جاری کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے جاری گڈ گورننس کے ٹویٹ پر ہم نے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی تھی۔ سوشل میڈیا سیل کی اس حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں تھی اور نہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے دفاعی ادارے کے حوالے سے کوئی بیان دیا گیا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا سیل وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے اور مریم نواز شریف کی سربراہی میں کام کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سیل میری سربراہی میں کام کر رہا ہے ‘ وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ کو سیاسی نہ بنایا جائے ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا سوشل میڈیا سیل وزیر اعظم ہاؤس یا وزیر اعظم آفس میں نہیں نہ ہی مریم نوا زشریف چلا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا سیل وزارت اطلاعات میں ہے اور میری سربراہی میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیا سیل کی مدد ے سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دیا جاتا ہے۔ حکومت کے مثبت اقدامات اور پروجیکٹس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ہمارا میڈیا سیل کوئی کام درپردہ نہیں کر رہا۔ سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ ہم سوشل میڈیا پر منفی سیاست کی ضرورت نہیں نہ کرتے ہیں۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…