جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے ’’خواب‘‘ کو آگ لگادی گئی

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (آئی این پی )عمران خان کے ’’خواب‘‘ کو آگ لگادی گئی، گرین خیبر پختونخواہ کا خواب ملیا میٹ ،نامعلوم شرپسندوں کیجانب سے منزلئی پہاڑی سلسلے میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ایک ارب روپے سے زائد زیتون کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے آگ بجھانے میں مصروف ایک درجن سے زائد رضاکار پھنس گئے ۔ضلع کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے اربشی کے پہاڑی علاقے منزلئی کے جنگلات میں ہفتے کی دوپہر دو بجے نامعلوم شرپسندوں کیجانب سے لگائی جانیوالی والی آگ پر تاحال تک قابو نہ پایا جاسکاجس کے باعث چھ مربع کلومیٹر تک کا جنگل جل کر خاکستر ہوگیا جس سے مجموعی طور پر ایک ارب روپئے سے زائد کے زیتون کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے مقامی آبادی کے مطابق اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا گیا مگر تاحال تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی حتی کہ مقامی پولیس نے بھی تاحال تک خبر نہیں لی ہے جبکہ مقامی رضاکار جو کل سے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں میں درجنوں رضاکار وں کی بیہوشی اور ایک درجن سے زائد کے پھنس جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو بہادرخیل ،آمانکوٹ اور ٹیری کے پہاڑی سلسلے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔جس سے مقامی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…