سکھر(این این آئی)سکھر میں خورشید شاہ کے سامنے خا تون چیختی چلا تی رہی کسی نے ایک نہ سنی،افسوسناک صورتحال، سکھر میں خورشید شاہ کی لو گوں سے ملاقات کے دوران ایک خا تون ہا تھوں میں بجلی کا بل تھامے چیختی چلا تی رہیں مگر کسی نے اس کی ایک نہ سنی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھرمیں اپنی رہا ئش گاہ پرلو گوں سے ملا قات کی اور ان کے مسائل سنے وہ جب لو گوں کے مسائل سن رہے تھے تو اسی وقت ایک خا تون اپنے ہا تھوں میں بجلی کا بل تھامے ان سے ملنے کے لیے چیختی چلا تی رہی اور کہتی رہی کہ اس کے بل کے حوالے سے ضلع بھر کے واپڈا افسران کے پاس گئی ہے مگر کسی نے اس کی ایک نہیں سنی اور اب شاہ صاحب بھی اس کی نہیں سن رہے ہیں وہ جا ئے تو کہاں جا ئے ۔