جہلم (این این آئی) جہلم میں برساتی نالے پر زیر تعمیر پل گر گیا اطلاعات کے مطابق جہلم کے علاقے نوگراں میں برساتی نالے پر زیر تعمیرپل زمین بوس ہو گیا ٗپل کو 33کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا تھا جس کا مقصد رعلاقے کو موٹر وے سے ملانا تھا تاہم پل اچانک زمین بوس ہو دگیا ۔ ذرائع کے مطابق پل کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب تھی کہ پل کے پلرز وزن برداشت نہ کر سکے اور لڑکھڑاتے ہوئے زمین بوس ہو گئے ۔واقعے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور انجینئر سمیت دیگر ذمہ داران کو شامل تفتیش کر کے پل گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔