ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

صرف پاناما لیکس نہیں۔۔ایازصادق نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج (پیر) کے روز تمام نام آجانے کی صورت میں 12رکنی ٹی او آرز کمیٹی کا نوٹیفکیشن کر کے منگل یا بدھ کے روزاس کا اجلاس طلب کر لیا جائے گا ،ٹی او آرز پانامہ لیکس ، ان جیسی دوسری کمپنیوں،بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے اور کرپشن کے اوپر بنیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف لندن میں مکمل طبی معائنہ کرائے بغیر واپس آ گئے تھے اس لئے اب وہ دوبارہ روانہ ہوئے ہیں ، ان کی وہاں کسی سے ملاقات بارے مجھے کوئی اطلاع نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر انکے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی محترم سیاستدان ہیں اور میں انہیں انکے بیٹے کی تین سال بعد بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دینے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ان سے بطور اسپیکر قومی اسمبلی کے امور چلانے کے حوالے سے رہنمائی بھی لی ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی ۔ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے ٹی او آرز کمیٹی کے قیام پر پیشرفت بارے بھی پوچھا ۔انہوں نے بارہ رکنی ٹی او آرز کمیٹی کے ناموں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نام میر ے پاس آ گئے ہیں، حکومت نے غیر رسمی طور پر مجھے ناموں سے آگاہ کر دیا ہے لیکن حکومت کے تحریری طور پر نام آج پیر کے روز میرے پاس آ جائیں گے ،سینیٹ سے اپو زیشن کے نام نہیں آئے لیکن امید ہے کہ وہ بھی آج آجائیں گے اور اگر سارے نام آگئے تو انہیں آج ہی نوٹیفائی کر کے 12ممبران سے پوچھ کر اوران کی مشاورت سے منگل یا بدھ کے روز میٹنگ رکھ لیں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن ممبران کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے خود ذمہ لیا تھا اور چوتھی بڑی جماعت جسے شامل نہیں کیا جارہا تھا اس کو بھی فیصلہ کر کے شامل کر لیا گیاہے۔ بارہ ممبران کی جوٹی او آر کمیٹی بنی ہے اس میں کوئی نظر انداز نہیں ہو رہا ۔ جس اعلیٰ عدلیہ یا کمیشن کو یہ کمیٹی دی جائے گی ان پر کوئی اثر انداز ہو سکتا ہے اور نہ ہو گا ۔جو ٹی او آرز بن رہے ہیں اس کے بعد یہ جس کمیشن یا اعلیٰ عدلیہ کو دئیے جائیں گے وہ اس پر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف فسیلیٹ کرنا ہے او ران کی میٹنگ کرانی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو ٹی او آرز بنیں گے وہ پانامہ لیکس ،اس جیسی باقی کمپنیوں ،بینک سے قرضے لے کر معاف کرانے والوں اور کرپشن کے اوپر بھی ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اپوزیشن جماعت کا حکومتی جماعت سے رابطہ ہے اوریہی جمہوریت کا حسن بھی ہے اور روایت بھی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کی لندن میں کسی سیاسی ملاقات بارے سوال کے جواب میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم لندن اپنے طبی معائنے کے لئے گئے تھے لیکن مکمل چیک اپ کرائے بغیر ہی واپس آ گئے تھے اس لئے اب وہ دوبارہ گئے ہیں۔ مجھے ان کی وہاں کسی ملاقات کا علم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ آ کر اچھا تاثر دیا ہے جسے یوسف رضا گیلانی نے بھی سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے قبل اپوزیشن نے جو ٹی او آرز بنائے یا مطالبات پیش کئے اس میں وزیر اعظم کے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…