اسلام آباد (آن لائن) شولڈرز پروموشن کے ذریعے انجوائے کرنے والے وفاقی پولیس کے افسران کی آئی جی اسلام آباد نے لسٹ مانگ لی ہے بہت جلد تنزلی کے احکامات دیئے جانے کا امکان ہے ۔ سینکڑوں پولیس اہلکار و افسران نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے سفارشیں کرانا شروع کر دی ہیں ۔ آن لائن کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی جی طارق مسعود ملک نے وفاقی پولیس میں شولڈرز پروموشن کے ذریعے سروس انجوائے کرنے والے ملازمین کی فہرست طلب کر لی ہے تاکہ انہیں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں تنزلی کی جائے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیز کے عہدوں پر فائز پولیس افسران نے تنزلی کی ہزیمت سے بچنے کے لئے قبل از وقت ریٹائرڈ منٹ کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور متعدد نے سفارشیں کرانے کے لئے رابطے کر رکھے ہیں تاہم یہ بات اٹل ہے کہ وفاقی پولیس کے سربراہ آئی جی طارق مسعود ملک نے شولڈرز پروموشن حال کرنے والے ملازمین کو جلد تنزلی کے احکامات دے کر سفارش کلچر کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے ۔